کراچی: سندھ حکومت نے ریسکیو 1122 اور کے ایم سی کے فائر ڈیپارٹمنٹ کو جدید ترین مشینری اور آلات فراہم کرتے ہوئے شہر میں فائر ایمرجنسیز کے دوران جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں۔ - Karachi

سندھ حکومت نے ریسکیو 1122 اور کے ایم سی کے فائر ڈیپارٹمنٹ کو جدید ترین مشینری اور آلات فراہم کرتے ہوئے شہر میں فائر ایمرجنسیز کے دوران جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں۔ یہ بات سندھ کے وزیر منصوبہ بندی و توانائی، سید ناصر حسین شاہ نے 14ویں فائر سیفٹی اینڈ سیکیورٹی کنونشن 2024 میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔یہ تقریب نیشنل فورم فار انوائرمینٹ اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ) اور فائر پروٹیکشن انڈسٹری آف پاکستان کے تحت منعقد کی گئی۔ اس تقریب سے  وزیر منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ, احمد عظیم علوی صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری, جنید ناقی، صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ 


اس موقع پر احمد عظیم علوی، صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری نے کہا کہ اسکولوں اور ووکیشنل ٹریننگ کورسز میں آگ سے بچاؤ کی تربیت کو شامل کیا جانا چاہیے تاکہ نوجوان نسل اور بچوں کو ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کی مکمل تربیت حاصل ہو۔

12-Dec-2024