DG Rangers visits SITE Association - DGRangers

 

ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)

مورخہ  14 نومبر  2019 

پریس ریلیز

          ڈی جی رینجرز (سندھ)میجر جنرل عمر احمد بخاری نے آج سائیٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کا دورہ کیا اور ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کی۔ ممبران نے ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی کے حوالے سے ڈی جی رینجرز کوآگاہ کیا۔

 

اس موقع پر ڈی جی رینجرز(سندھ)میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام بالخصوص تاجر برادری نے اہم کر دار ادا کیا ہے۔ اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے بالخصوص اسٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔

 

ایسوسی ایشن کے ممبران نے ڈی جی رینجرز (سندھ)کے ساتھ اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پرایسوسی ایشن کے ممبران نے رینجرز کی جانب سے شہر میں دہشتگردی کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور تاجر برادری کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار تشکر کر تے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

 

ترجمان سندھ رینجرز

PRO:_____

14-Nov-2019